• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا‘ چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کیپٹل ہسپتال سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسموگ آگاہی سمپوزیم اور واک میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ممبر ایڈمن طلت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم اختر، ڈاکٹر شجی (پمز ہسپتال)، ڈاکٹر شاذلی منظور، ڈاکٹر امتیاز پراچہ، ڈاکٹر اکبر صدیق ستی سمیت ماہر ماحولیات اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سموگ سب کیلئے بڑا خطرہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ آج کئے جانیوالے اقدامات ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے فائدہ مند ہونگے۔ پروفیسر ڈاکٹر نعیم تاج نے کہا کہ موسم سرما میں فضائی آلودگی عوامی صحت کیلئے بڑا خطرہ بن جاتی ہے۔ بعدازاں واک اور شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید