اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کے تجاوزات کے خلاف آپریشنز کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ایف سیون مرکز میں ڈی ایم اے کے ساتھ مشترکہ انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران اے سی نے تمام تاجروں کو 24 گھنٹے کی مہلت دے دی۔ منگل تک تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو دوبارہ سے آپریشن کیا جائے گا۔