راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)میٹرو ٹریک صدر تا فیض آباد مینٹی نینس کے باعث شہریوں کو منزل پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔مسافروں کے مطابق کام والی جگہوں پر ایک سائیڈ چلائی جاتی ہےجس کیلئے بسوں کو روکنے کے باعث ٹریک پر لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ کراسنگ پر کم از کم آدھا گھنٹہ لگ رہا ہے۔کنٹریکٹر کی طرف سے منصوبہ بندی کا فقدان نظر آرہا ہے۔کوئی متبادل حل کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔مسافروں نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹر و بس سروس کی روانی میں بہتری لائی جائے۔