• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ روڈخواجہ کارپوریشن فلائی اوور منصوبے کاتعمیراتی کام کمپنی کو ایوارڈ

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) اڈیالہ روڈ خواجہ کارپوریشن فلائی اوور منصوبے کا کام کنسٹرکشن کمپنی نے حاصل کرلیا۔ اس منصوبہ کیلئے 9 کمپنیوں نے پری کوالیفائی کیا تھا تاہم ٹینڈر پراسس میں سب سے کم بڈ شیخ عبدالرزاق اینڈ کمپنی (سارکو) کی طرف سے دی گئی ۔محکمہ ہائی وے پنجاب حکام کے مطابق اس منصوبہ پرتقریباً ایک ارب 88 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا، فلائی اوور کی چوڑائی 48فٹ ہو گی، فلائی اوور پر دونوں اطراف کی ٹریفک کیلئے دو ، دولائن ہونگی، منصوبے پر کام کے دوران اڈیالہ روڈ کے دونوں اطراف سے آنے والی ٹریفک چلتی رہے گی ۔
اسلام آباد سے مزید