راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ انسانیت کودرپیش ظلم وبربریت، مصائب وآلام کااصل سبب قرآنی احکامات، محمدؐ آل محمدؐ کے فرمودات کوفراموش کرنا ہے۔دہشت گردی کے مکمل قلع قمع سے ہی وطن عزیز پاکستان کو امن واستحکام کا گہوارہ بنایاجاسکتاہے۔ حضرت امام زین العابدین نے کوفہ وشام کے بازاروں اورابن زیادویزیدکے درباروں میں اپنے بصیرت افروزخطبات وبیانات سے قصرہائے یزیدیت وآمریت میں دراڑیں ڈال دیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم ولادت حضرت امام علی ابن الحسین کے موقع پرمحفل سجادیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے باورکرایاکہ عزاداری اسلام کے خلاف سازشیں اور انسانیت پامال کرنے والوں کے خلاف سب سے بڑا احتجاج ہے۔