دوحہ(نیوز ڈیسک)حماس نے باور کرایا ہے کہ اس کے سیاسی دفتر کے قطر سے ترکیہ منتقل ہونے کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔حماس کے قریبی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے کو بتایا کہ قطر میں ہمارے سیاسی دفاتر پر کوئی بندش لاگو نہیں کی گئی۔ حماس کے قریبی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے رہنماؤں کا قطر میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اس کا مطلب ان رہنماؤں کی کسی اور ملک منتقلی نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل ترکیہ نے بھی حماس کے دفاتر قطر سے ان کے یہاں منتقل ہونے کی خبروں کی تردید کی تھی۔قطر بھی گزشتہ ہفتے حماس کے رہنماؤں کے دوحہ چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کر چکا ہے۔