• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا ’’پروجیکٹ پاکستان‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

پیرس(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی کی مدد کے لیے پروجیکٹ پاکستان شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایشیا اور ورلڈ ہاکی کو بہت ضرورت ہے، چند سال پہلے پراجیکٹ انڈیا کا آغاز کیا تھا، بھارت نے بھی اس طرز کے پراجیکٹ کو اپنا کر ہاکی میں اپنے گراف کو بلند کیا ہے، اب چند ماہ میں ہم پراجیکٹ پاکستان بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ ایسا ہی ایک پراجیکٹ افریقہ کیلئے ہوگا، ہمارا فوکس ہے کہ پاکستان اپنے کھوئے ہوئے مقام پر واپس آجائے، اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو بہت اچھا ٹیلنٹ چاہئے، اس کیساتھ ہائی پرفارمنس پروفیشنل ازم درکار ہوگا۔

یورپ سے سے مزید