• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی جائے، سربراہ G20

برازیلیہ( نیوز ڈیسک)برازیل کے دارالحکومت میں دنیا کی بڑی معیشت کے حامل 20ممالک کی تنظیم جی-20کے سربراہی اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرُو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں جی-20سربراہی اجلاس میں رہنماؤں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں رہنماؤں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر زور دیا گیا۔اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہوسکے۔جی 20 اجلاس کے پہلے روز رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اس اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شریک نہیں ہیں۔
یورپ سے سے مزید