کوونٹری (نمائندہ جنگ) کوونٹری کی ممتاز سماجی شخصیت فیاض اللہ شیخ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی ساری زندگی فلاح و بہبود کے کاموں میں گزری، مرحوم فیاض اللہ شیخ اکرام شیخ کے چھوٹے بھائی تھے اور گزشتہ 55سالوں سے کوونٹری میں مقیم تھے۔ انہوں نے اپنے پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ فیاض اللہ شیخ کی نماز جنازہ کوونٹری کی ایگل اسٹریٹ میں ادا کی جائےگی جس کے بعد ان کو مقامی مسلم قبرستان میں دفن کر دیا جائے گا۔ کمیونٹی رہنماؤں نے فیاض اللہ شیخ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرجمیل کی توفیق عطا فرمائے۔