• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی تنازع کی نظر

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈرزیشن کی غیر معمولی کانگریس کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی ملتوی کردیا گیا، آغاز سے قبل پاکستان پولیس، نیوری اورایئر فورس کے عہدیداروں کی جانب سے کانگریس ممبر نہ بنائے جانے اور مجوزہ آئینی ترامیم پر اعتراضات اٹھا دیئے ۔ لاہور اجلاس میں ملک بھر کے کانگریس اراکین ، فیفا ، اے ایف سی نمائندوں، این سی کےعہدیداروں نے شرکت کی کی۔ پولیس ، نیوری اور ایئرفوریس نمائندوں کا کہنا تھا کہ آرمی، ایچ ای سی اور واپڈا کو ڈپارٹمنٹس کی حیثیت سے کانگریس ممبر بنایا گیا ہے توہمیں بھی ممبر بنایا جائے۔ آرمی کے کرنل حمدان، سندھ فٹ بال کے صدراعظم خان اور دیگر نے بھی کہا کہ ان تینوں کو بھی کانگریس ممبر بننے کا حق حاصل ہے۔ اس موقع پر پی ایف ایف، فیفا اور اے ایف سی کے اراکین نے اپنی علیحدہ میٹنگ کی، جس کے بعد پی ایف ایف کی جانب سے کانگریس اجلاس کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں ہارون ملک نے کہا کہ غیرضروری چیزوں کو چھیڑا جائے تو مسائل بڑھیں گے، دسمبر میں فیفا میٹنگ میں یہ مسئلہ رکھا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید