• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی، عبید شاہ کے 8 وکٹ، لاڑکانہ 202 رنز پر ڈھیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں اور آخری راؤنڈ شروع ہوگیا، منگل کو پہلے دن اسلام آباد میں لاڑکانہ کے بیٹرز عبید شاہ کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کرسکے اور 202 رنز پر ڈھیر ہوگئے، نوجوان بولر نے 79 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں لاہور وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر 121 رنز بنائے تھے۔ طیب احمد 61 اور گوہر حفیظ بٹ 50رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔میرپور میں کراچی بلوز بھی بری طرح ناکام ہوکر 171 پر آؤٹ ہوگئی ۔ فواد عالم نے 60 رنز بنائے۔ سیالکوٹ نے جواب میں ایک وکٹ پر59 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد میں بہاولپور کی ٹیم کراچی وائٹس کے خلاف 248 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد شہریار95، عمران رندھاوا نے 60 اور عابدعلی نے 49 رنز بنائے۔ اسلام آباد میں ایبٹ آباد کی ٹیم 290 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد بلال نے102 اور خالد عثمان نے62 رنز اسکور کیے ، حیدرآباد نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر59 رنز بنائے تھے۔ صوابی میں لاہور بلوز کی ٹیم 287 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ قاسم اکرم نے جارحانہ 109 رنز اسکور کیے۔ ارشد اللہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 57 رنز بنائے تھے۔

اسپورٹس سے مزید