• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سماجی بہبود، چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ سماجی بہبود سندھ ،یونیسیف اور دیگر اہم شراکت داروں کے تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، یہ آغاز ورلڈ چلڈرن ڈے کی تقریبات کے ساتھ کیا گیا، جس کا مقصد بچوں کے حقوق اور بہبود کے تحفظ کے لیے ایک نئی تحریک کا آغاز کرنا ہے، تقریب میں وزیر سماجی بہبود میر طارق علی تالپور، سیکریٹری سماجی بہبود پرویز احمد سیہر، برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مارٹن ڈاسن اور یونیسیف اسلام آباد کی چیف آف چائلڈ پروٹیکشن سوسن اینڈریو شامل تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود میر طارق علی تالپور نے کہاکہ بچے ہمارے معاشرے کا مستقبل ہیں، اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت سندھ بچوں کے مسائل کو حل کرنے اور ان کے لیے ایک محفوظ اور ترقی یافتہ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید