کراچی( اسٹاف رپورٹر )رینجرز نے پاک کالونی سےلیاری گینگ وار سلیم چاکلیٹی گروپ کے انتہائی مطلوب ملزم آصف عرف آصف دبئی کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم لیاری گینگ وار کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کراچی کے علاقے لیاقت آباد، حاجی مرید گوٹھ اور پر انا گولیمار اور مختلف علاقوں میں دس سے زائد افراد کے قتل و اقدام قتل، منشیات فروشی، بھتہ وصولی میں ملوث رہا ہے۔