• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبان کی بنیاد پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کو روکنا ہوگا، شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ زبان کی بنیاد پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کو روکنا ہوگا،اسلام وملک دشمن قوتیں زبان کی بنیاد پر نفرتیں اور انتشار پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں،پاکستان کے عوام ایک زنجیر کی علامت ہیں انہیں زبان کی بنیاد پر تقسیم کا حکومت نوٹس لے ،ادارہ شماریات ایسی رپورٹ شائع نہ کرئے جس سے تعصب اور انتشار کو فروغ ملتا ہو ،پاکستان سنی تحریک ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ زبان کی بنیاد پر قوم کو تقسیم کرنے کے تدارک کے لئے حکومتی سطح پر چاروں صوبوں میں کانفرنسز،سمینار اور آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید