کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں الاٹیز کو پلاٹوں کی پوزیشن نہ دینے پر ڈی جی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو طلب کرلیا ،دوران سماعت عدالت کاکہناتھا کہ الاٹیز سے رقم وصول کرنے کے باوجود زمین فراہم کیوں نہیں کی گئی؟ عدالت نے 5 دسمبر کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔