کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ اس وقت انسانیت کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی ، موسمیاتی تبدیلی،بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور وسائل کی تقسیم میں بے اعتدالی ہے ،عالمی برادری کو ابھی سے اس ماحولیاتی تبدیلی اس کے اثرات خوراک کی کمی غربت اور امارات میں بڑھتے ہوئے فرق کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔