• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی بلدیاتی الیکشن میں امام بخش ڈومکی کی کامیابی کارکنوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، لیاقت ساہی

کراچی (اسٹاف. رپورٹر)سیاسی و سماجی رہنما لیاقت علی ساہی نے امام بخش ڈومکی کی ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے بالخصوص یو سی کے عوام نے جماعت اسلامی کے جھوٹے اور کھوکھلے نعروں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی کی سطح پر جن علاقوں میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے نمائندے منتخب ہوئے ہیں ان پر توجہ دینی ہوگی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید