• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کے تمام اشاریئے مثبت، اگلے برس مزید بہتر ہونگے، آرمی چیف، مایوسی پھیلانے، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کدھر ہیں، کیا انہیں جوابدہ نہیں ٹھہرانا چاہئے

کراچی (رپورٹ :…محمد منصف)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے‘ایک سال پہلے چھائے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں‘آج ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں‘ اگلے برس تک انشاء اللہ مزید بہتر ہوں گے‘مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کہاں ہیں ‘کیا ان کو جوابدہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟ کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ "مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے"۔ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے‘ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چاہئے‘انہوں نے کہاکہ یاد رکھیں ! پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ہے‘ چاہے جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا‘آپ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں‘عوام بھی کمائے اور ملک بھی ترقی کرے‘صرف پاکستانی ہی پاکستان کو “بیل آؤٹ” کرکے معاشی استحکام لا سکتے ہیں‘ان کامزید کہنا تھاکہ دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں جن کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں‘پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اہم خبریں سے مزید