• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کا استعمال، اسلامی نظریاتی کونسل نے دس نکاتی اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے دس نکا تی اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کی منظوری اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔میں کہا گیا ہے کہ کوئی وی پی این، سافٹ وئیر یا ایپ بذات خود نا جائز یا غیر شرعی نہیں ہوتا ، استعمال پر شرعی حکم کا دارومدار ہوتا ہے ، سوشل میڈیا خیالات و آراء کے اظہار کا موثر ذریعہ، مسلمان پر لازم ہے، استعمال اسلامی تعلیمات کی پیروی میں کرے ، سوشل میڈیا اپنے خیالات و آراء کے اظہار کا موثر ترین ذریعہ ہے ، مسلمان پر لازم ہے، استعمال اسلامی تعلیمات کی پیروی میں کرے۔کوئی وی پی این، سافٹ وئیر یا ایپ بذات خود نا جائز یا غیر شرعی نہیں ہوتا ، استعمال پر شرعی حکم کا دارومدار ہوتا ہے، اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کو اسلامی تعلیمات کے فروغ، اخلاق و کردار کی تعمیر ، تعلیم و تربیت کی ترویج و ترقی، تجارتی مقصد، ملکی امن و سلامتی کے استحکام اور دیگر جائز مقاصد کیلئے استعمال کرے۔ سوشل میڈیا کو توہین و گستاخی، جھوٹ، فریب، دھوکہ دہی، غیر اخلاقی مقاصد ، بدامنی، فرقہ داریت ، انتہا پسندانہ اقدامات اور دیگر غیر قانونی و غیر شرعی مقاصد کے فروغ کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔کسی ایپ کا استعمال یا تعلیمی و تجارتی مقاصد کیلئے استعمال درست اور جائز ہوگا اور اس حوالے سے حکومت کے قوانین پر عمل کرنا چاہیے جیسا کہ حکومت نے وی پی این کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید