• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکری و سول افسران کے تقرر و تبادلے، ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال ڈی جی پورٹ قاسم اتھارٹی تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد عسکری و سول افسران کے تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اتھارٹی، کراچی میں پاک بحریہ سے تعلق رکھنے والے جن افسران کی تعیناتی کی ہے اُن کی تفصیلات کے مطابق ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کو سبکدوش کر کے ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال کو ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) پورٹ قاسم اتھارٹی، ریئر ایڈمرل شاہد احمد کو سبکدوش کر کے کموڈور محمد خالد کو ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) پورٹ قاسم اتھارٹی، کیپٹن آصف جلیل کو سبکدوش کر کے کیپٹن محمد وسیم کو ڈائریکٹر (ہائیڈروگرافی) پورٹ قاسم اتھارٹی، اے جی کیپٹن ظہور احمد خان کو سبکدوش کر کے کمانڈر علی کامران کو چیف انجینئر پورٹ قاسم اتھارٹی، اے جی لیفٹیننٹ کمانڈر ماجد محمود کو سبکدوش کر کے لیفٹیننٹ کمانڈر محمد علی اقبال کو ڈپٹی مینیجر سیکیورٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور لیفٹیننٹ کمانڈر خلیق الرحمان کو سبکدوش کر کے اے جی لیفٹیننٹ کمانڈر مبشر عمار کو اسسٹنٹ مینیجر (سیکیورٹی) پورٹ قاسم اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے، تعیناتیاں سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر3سال کیلئے بمطابق مروجہ قواعد و ضوابط کی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید