کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کل 23نومبر کو حیدرآباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ دوپہر ایک بجے مکی شاہ روڈ پر واقع مرکز تبلیغ اسلام میں پریس کانفرنس اور سہ پہر 3 بجے سولنگی گوٹھ قاسم آباد میں منعقدہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کے تین روزہ اجتماع سے خطاب کرینگے۔