کراچی(آئی این پی ) رواں سال سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اکتوبر تک سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے 2ہزار 531کیسز سامنے آئے ہیں۔ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد میں ایک ہزار 313مرد، 615خواتین اور 227خواجہ سرا شامل ہیں جب کہ 156بچیاں اور 220بچے بھی اسی مرض میں مبتلا ہوئے۔ اس کے علاوہ رواں سال سندھ بھر میں ایڈز سے متاثرہ 135افراد انتقال کر چکے ہیں، انتقال کر جانے والوں میں 78مرد، 20خواتین، 2خواجہ سرا11بچے اور24بچیاں شامل ہیں۔