کراچی (جنگ نیوز) حکومت یا تحریک انصاف، کوئی لچک دکھانے کو تیار نہیں، سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔ دوسری طرف حکام نے واضح بتا دیا ہے کہ سوشل میڈیا کی مکمل آزادی کسی پلان میں شامل نہیں ہے۔ اور ہوائیں پھر رُخ بدل رہی ہیں، ایک بار پھر اسموگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اِن تمام موضوعات کو جمعہ کے روز صبح9بجکر 5 منٹ پر ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔