• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کا وقت آگیا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے بنوں میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ اور خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں بس پر فائرنگ میں بڑی تعداد میں ہونے والی شہادتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کڑا آپریشن کیا جائے، ان کی سر پرستی کرنے والے ملکوں کے خلاف بھی کارروائی کی ضرورت ہے، افواج پاکستان کےاہم افسران اور اہلکاروں کی شہادت اور بے گناہ شہریوں کو جس طرح دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے اس کی روک تھام اب لازمی ہوگئی ہے، بھارت اور افغانستان مسلسل پاکستان میں اس قسم کی کارروائیوں میں مصروف ہیں، پاکستان کو اپنے ملک موجود دنیا بھر کے سفیروں کو اس حوالے سے تمام شواہد سے آگاہ کرنا چاہئے، امریکا اور اس کے اتحادی ملکوں کو بھی صورت حال کے بارے میں بریفننگ دی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید