کراچی ( اسٹاف رپورٹر)تاجر برادری پی او ایس کے غلط استعمال کو روکنے اور جعلی انوائس کے معاملے میں ایف بی آر سے تعاون کرے،یہ بات چیف کمشنر آر ٹی او 1 کراچی ڈاکٹر فہیم محمد نے سیکرٹریتاجر دوست اسکیم عبدالرحمان خان کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، ڈاکٹر فہیم محمد نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کے لیئے تاجر برادری کو ایف بی آر کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے جس کے بے شمار فوائد ہونگے۔چیف کمشنر نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کا ایک اہم حصہ ہیں اور انہوں نے ملکی فلاح اور بہتری کے لیئے اہم کردار ادا کیا ہے اور ریاست کو ان کے تعاون کی ضرورت ہے۔ تاجر برادری کے مطالبات پر بات کرتے ہوئے چیف کمشنر نے کہا کہ ان کے جائز مطالبات کو حل کیا جائیگا۔