کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے کے آئی سی ٹی ( KI CT)ٹرمنل سے نکلنے والے ٹرالر سے کروڑں روپےکے ایل سی ڈی اور سگریٹ برآمد کر لئے، درآمد کندہ نے استعمال شدہ(لنڈے ) کے ظاہر کر کے کسٹمز اہلکاروں کی مدد سے کنسائمنٹ کلیئر کرایا تھا، تفصیلات کے مطابق کسٹمزانفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے لنڈے (استعمال شدہ کپڑوں) کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس اور کمپیوٹر ایل سی ڈی کی کوشش ناکام بنا دی ،کسٹمز ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹمزمعین الدین وانی کو حساس ادارہ کی طرف سے اطلاع موصول ھوئی کہ ممکنہ طور پر انٹرپورٹ شپمنٹ کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس اور کمپیوٹر LCD اسمگلڈ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔