• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کی مدارس و مساجد کیلئے نئے سوئی گیس کنکشنز سے پابندی ختم کرنے کی اپیل

سکھر(نیوز ڈیسک)جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نےصدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک دیگر بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ سندھ بلوچستان کے مدارس و مساجد کیلئے نئے سوئی گیس کنکشنز سےپابندی ختم کی جائے ،یہ اپیل انہوں نے جامعہ اشرفیہ سکھر کے شعبہ نشر و اشاعت کے جاری بیان میں کی، بیان میں حضرت مولانا اسعد تھانوی نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منسٹری آف پیٹرولیم کے ادارے اوگرہ نے دسمبر 2021میں سندھ اور بلوچستان میں نئے سوئی گیس کنکشنز پر جو پابندی لگائی تھی اس کااطلاق صرف سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے تحت صوبوں میں ہوتا ہے، لیکن اس خط کے مطابق اس کی کاپی ادارے کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے متعلقہ ادارے کو بطور انفارمیشن کاپی ارسال کی گئی ۔

ملک بھر سے سے مزید