• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی اتحادی جماعت PPP کے درمیان اختلاف رائے کی تلخی، سیاسی کشیدگی

اسلام آباد (فاروق اقدس) حکومت کی اتحادی جماعت PPP کے درمیان اختلاف رائے کی تلخی، سیاسی کشیدگی ،چیئرمین پی پی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے اعتراضات نہیں سنے گئے تو پورے منصوبے کو متنازع بنائیں گے،) پاکستان پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان بعض امور پر اختلاف رائے تلخی کے بعد تعلقات کشیدگی کی جانب بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس حوالے سے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے وفاق کی کسی شخصیت سے ملنے سے انکار کر دیا اور اختلافی معاملات پر بات چیت کیلئے وفاقی حکومت کی بار بار پیشکش کے باوجود وہ حل طلب متنازعہ معاملات پر مذاکرات کیلئے آمادہ نہیں ہیں اور بعض اطلاعات کے مطابق وہ عنقریب بیرون ملک روانہ ہوسکتے ہیں جہاں ان کا قیام طویل بھی ہوسکتا ہے۔

 گزشتہ روز انہوں نے پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ چند دن قبل بلاول بھٹو کے اس بیان کے بعد کہ وفاق میں نہ تو عزت دی جاتی ہے اور نہ ہی کسی معاہدے پرعمل ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید