اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2025-26 کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20کے 38 افسران نامزد کردیے ہیں۔ نامز د افسرا ن میں پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے8‘ پولیس کے8‘ سیکرٹیریٹ گروپ کے6، ان لینڈ ریونیو سروس کے4بیورو کریٹ شامل، پاکستان کسٹم سروس‘ انفار میشن گروپ ‘ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ ‘آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس گروپ ‘ آئی بی اور نیب کے افسران بھی نا مزد ، کورس کیلئے نامزد افسران کا تعلق مختلف گروپس، سروسز، ایکس کیڈرز سے ہے۔دریں اثنا اسلام آباد وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی42ویں مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے مختلف سروسز، گروپس کے 127افسر نامزد کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ تربیتی کورس 9دسمبر2024سے14فروری 2025تک بیک وقت نِمز کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہو گا، نامزد افسران کو 6دسمبر 2024کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 25 افسر، رانا عدیل تصور، قرۃالعین ملک، وسیم حامد، الطاف احمد چاچڑ، بشریٰ اقبال راؤ، شرجیل نور، رابعہ ریاست، ملیحہ جمال، وسیم احمد، حسن وقار چیمہ، عرفان سلام، خرم پرویز، سعد بن اسد، یاسر حسین، عثمان اشرف، شامیر اقبال، اویس مشتاق، شہر یار احمد، حناء ارشد، عبدالرحمان، حسین احمد رضا، امبر گیلانی، فیاض علی، بابر صاحب الدین اور عامر حسین نامزد کئے گئے ہیں، پولیس سروس آف پاکستان کے 20افسر محمد ہاشم، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری، وسیم ریاض، دوست محمد، محمد عمر خان، خرم شہزاد، سید اسد مظفر، احمد نواز شاہ، عطا الرحمان ، محمد عمران، محمد سرفراز ورک، شہزادہ عمر عباس بابر، نجم الحسنین لیاقت، تصور اقبال، محمد عیسیٰ خان، ضیاء الدین احمد، محمد کلیم، محمد بلوچ، فہد خان اور محمد شعیب مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔