اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، ریئر ایڈمرل (ر) سید معظم الیاس چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی مقرر ، سیکریٹری داخلہ خرم آغا کے سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول کے چارج میں 3ماہ کی توسیع ، جودت ایاز کو OSD بنا دیاگیا ، جوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی امجد احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت، جان بہادر ڈپٹی سیکر ٹری آبی وسائل تعینات ،۔ وفاقی حکومت نے ریئر ایڈمرل (ر) سید معظم الیاس چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی مقرر کردیا ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ریئر ایڈمرل (ر) سید معظم الیاس کی تقرری کنٹریکٹ کی بنیاد پر3سال کیلئے کی گئی ہے۔تقرری بمطابق مروجہ قواعد و ضوابط ایم پی سکیل 1 میں کی گئی ۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا کو تفویض سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے چارج میں توسیع کی گئی۔