کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا تسلسل برقرار، ایک ہفتے میں مزید 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بڑھ گئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 2کروڑ 90لاکھ ڈالر کے اضافے سے 11 ارب 28کروڑ 80لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس4ارب67کروڑ97لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 15نومبر کو ملک کے مجموعی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 15ارب 96کروڑ 77لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔