• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس جہانگیری ڈگری کیس، جسٹس صلاح الدین نے سماعت سے معذرت کر لی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق درخواستوں پر سماعت سے جسٹس صلاح الدین پہنور نے معذرت کرلی۔ عدالت نے درخواستوں کو مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔جسٹس صلاح الدین پہنود کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ایچ نائیک کا وکالت نامہ پیش کیا گیا۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیف جسٹس صاحب درخواستوں کو مزید سماعت کیلئے کسی اور بینچ کو بھیجیں گے۔ عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی۔
اہم خبریں سے مزید