• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں  24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 19.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج دوسرے نمبر پر ہے۔

عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آج آلودگی 213 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

اے کیو آئی کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور کی فضا میں آلودگی 350 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید