• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینئیل پرل قتل کےمبینہ کردار مبارک علی کی فیملی کا تنازع سول کورٹ پہنچ گیا

لاہور( عمران احسان )ڈینئیل پرل اغوا اور قتل کیس کے مبینہ کردار تنظیم مسلم آف امریکہ کے سربراہ مرحوم سید مبارک علی شاہ گیلانی کی فیملی کا تنازع سول کورٹ لاہور تک پہنچ گیا، عدالت نے سماعت 7دسمبر تک ملتوی کردی،پہلی بیوی نائمہ گیلانی نے دوسری بیوی زینب گیلانی موجودہ سربراہ تنظیم مسلم آف امریکہ کے 5 کروڑ مالیتی ہتک عزت دعویٰ کا جواب داخل کردیا، وکیل عبداللہ ملک نے تحریری جواب میں موقف اپنایا کہ وراثتی جائیداوں اور تنظیم پر قبضہ کرکے زینب گیلانی اور اسکے باپ بیری آدم نے نائمہ گیلانی کےاہل خانہ کو نہ صرف سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بلکہ عدالت سے بھی رجوع کرلیا تاکہ وہ اپنی وراثت اور تنظیم سے دستبردار ہوجائیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ہتک عزت کا دعویٰ خارج کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید