کراچی (اسٹاف رپورٹر)صفورا ٹائون، غیرقانونی تجاوزات،گرین بیلٹ تجارتی مقاصد کیلئے استعمال، اسکیم33-کی سب ڈویژن گلزار ہجری خصوصاً صفورا ٹائون کی بیشتر بلدیاتی حلقوں میں رواں برس غیرقانونی تجاوزات و دیگر تجارتی املاک کے پھیلائو میں بے پناہ اضافہ ہوا ہےگرین بیلٹ مکمل طور پر تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کی جاتی ہیں جس کے سبب عام شہریوں، مسافروں اور عمومی ٹریفک کی روانی میں خلل سمیت بلدیاتی امور کی انجام دہی میں مسائل درپیش ہیں تفصیلات کے مطابق شاہراہ مولانا یوسف لدھیانوی، شاہراہ ابوالحسن اصفہانی، شاہراہ ہجری، شاہراہ سپارکو عبیداللہ سندھی و دیگر کی دونوں جانب غیرقانونی زمینی تجاوزات و تجارتی املاک اور گیس سلنڈر کیبن کا تیزی سے پھیلائو دیکھنے میں آیا ہے بلدیہ عظمیٰ کراچی، انسداد تجاو زات، ڈپٹی کمشنرشرقی اور ٹائون چیئرمین صفورا کی انفرادی، نمائشی کاغذی اور بے ترتیب کارروائیوں نے مقامی رہائشیوں اور بلدیاتی نمائندوں کو بھی آزمائش میں ڈالا ہے۔