• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحق ڈار حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، سیدال خان ناصر

ٹوکیو(عرفان صدیقی) اسحق ڈار بطور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اپنی کارکردگی کی بدولت حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہ بات سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر نے روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ 

اپوزیشن کے احتجاج کی کوششوں کے حوالے سے سیدال خان ناصر نے کہا کہ عوام کا اصل مسئلہ مہنگائی اور معیشت کی بہتری ہے اور یہ دونوں چیزیں موجودہ حکومت نے بہتر کردی ہیں، لہذا امید ہے کہ عوام احتجاج کی کال پر توجہ نہیں دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیاست کے آغاز سے آج تک نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے ہر موقع پر بھرپور مدد کی، جس کے لیے وہ ان کے مشکور ہیں ، موجودہ حکومت کے حوالے سے ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے کہا کہ جس طرح شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ملک کی بدحال معیشت کو سنبھالا اور عوام کو تاریخی مہنگائی سے نکالا، جس سے یقین ہے کہ یہ حکومت اپنی مدت باآسانی پوری کرلے گی۔

ملک بھر سے سے مزید