• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے پر امن قافلوں پر پولیس تشدد اور گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں، سید زین شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر ا ور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کے لیے ریاستی طاقت کے استعمال اور پولیس کی جانب سے شکار پور میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم شیخ کے قافلے پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے اسے بدترین آمریت اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیا ہے، اپنے مذمتی بیان انھوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پر امن قافلوں پر پولیس تشدد اور گرفتاریاں ناقابل قبول ہے، ایک سیاسی لیڈر کی گاڑی پر پولیس کی فائرنگ اور حملہ جمہوری نہیں آمریت کی نشانی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید