باڑہ(صباح نیوز)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں صورتحال انتہائی خراب ہے تقریباً علاقے میں سرکار کی رٹ ختم ہوچکی ہے ، ملک خانہ جنگی کی طرف جارہاہے حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی اور مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت اپنی سیاسی جھگڑوں میں مصروف ہیں اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا،افسوس ہے کہ نہ وزیراعظم ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار ہیں نہ وزیراعلیٰ نہ گورنر اورنہ ہی صدر ذمہ د اری لینے کوتیار ہیں،وفاقی حکومت اورصوبائی حکومت اپنے قوم کو تحفظ نہیں دے سکتی تو ایسی حکومتوں کو حکومت کرنے کا بالکل حق نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے باڑہ کرم ایجنسی میں امن ومان کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع اور رہنماجماعت اسلامی شاہ فیصل آفریدی سمیت بڑی تعداد میں قومی مشران نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔