• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو ( نامہ نگار جاوید ناریجو) دادو کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں ڈیٹا شاخ انب موری کے قریب ایک نایاب بلائنڈ ڈولفن برآمد ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے ڈولفن کو دیکھ کر پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات کو فوری طور پر مطلع کیا گیا تاکہ بلائنڈ ڈولفن ان کے حوالے کی جائے تاہم ان کی جانب سے کوئی اہلکار جائے وقوعہ پر نہ پہنچ پایا بعد ازاں مقامی افراد نے پولیس کی مدد سے بلائنڈ ڈولفن کو دوبارہ شاخ کے پانی میں پھینک دیا گیا مقامی افراد کے اس عمل پر تحفظ جنگلی حیات پر سرگرمی کے ساتھ کام کرنے والی سماجی و سیاسی شخصیت جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کا رد عمل بھی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر رکھی ان جی ایک پوسٹ کے ذریعے منظر عام پر آ گیا ہے جس میں اس واقعے پر جونئیر ذولفقار بھٹو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے انہوں نے بلائنڈ ڈولفن کی اس ویڈیو پر "ظلم" کا کیپشن دیا اور لکھا ہے کہ بلائنڈ ڈولفن کو چھونا یا غیر مناسب طریقے سے پانی میں پھینکنا اس کی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید