• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد حامد قتل کیس میں اہم پیشرفت، گواہ نے کلر ملزم منہاج قاضی شناخت کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ مقدمہ کے اہم گواہ تفتیشی افسر نے نائن زیرو کے سابق سیکورٹی انچارج ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرملزم منہاج قاضی کو اپنے بیان میں شناخت کرلیا۔تفتیشی افسر انسپکٹر سرور کمانڈو کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ گواہ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم منہاج قاضی کو نبی بخش تھانے کی پولیس نے 2016میں اسلحہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا، جیل سے ملزم منہاج قاضی کی شاہد حامد قتل کیس میں گرفتاری ڈالی گئی تھی ، جیل میں ملزم منہاج قاضی سے تفتیش کی گئی، تو اس نے اعتراف جرم کیا ، منہاج قاضی نے اعتراف کیا کہ اس نے صولت مرزا و دیگر کے ساتھ مل کر شاہد حامد کا قتل کیا ، منہاج قاضی نے اعتراف کیا کہ شاہد حامد کو ڈیفنس میں اس کے گھر کے قریب قتل کیا تھا، ملزم منہاج قاضی نے جائے وقوعہ کی نشاندہی بھی کرائی تھی، مقدمہ کے دو چشم دید گواہوں سے ملزم منہاج قاضی کی شناخت پریڈ بھی کرائی گئی، دونوں چشم دید گواہوں نے بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو منہاج قاضی کو شناخت کیا تھا، نبی بخش تھانے کے مقدمہ میں ملزم منہاج قاضی کا زیر دفعہ 164 کا بیان بھی ریکارڈ کرایا گیا تھا ، زیر دفعہ 164 کے بیان میں ملزم منہاج قاضی نے اقبال جرم بھی کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید