• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمے میں مولانا اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پولیس نے پاکستان اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا اورنگزیب فاروقی کو مفرور قرار دے دیا۔ عدالت نے مولانا اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی کو گرفتار کرکے 25نومبر تک پیش کیا جائے۔پولیس کے مطابق مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا ،فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے کے باوجود ملزم نے اطلاع دیئے بغیرشہر سے باہر نقل وحرکت جاری رکھی ،ملزم کے اس عمل کے بعد شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید