کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کےضلع کوئٹہ کے صدرحاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہےکہ پارٹی سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے زرعی فارم تربت میں بارودی سرنگ نصب کرنا بلوچستان میں جمہوری سوچ اور سیاست پر قدغن لگانے کے مترادف ہےڈاکٹرعبدالمالک نے پوری زندگی بلوچ ‘ بلوچستان اور محکوم اقوام کے حقوق کے حصول کیلئے وقف کررکھی ہے جن کی جدوجہد سے این پی اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی کارکنوں کی جمہوری جماعت ہے انہوں نے کہاکہ منفی حربوں سے ہمیں پرامن سیاسی جدوجہد سے دستبردارنہیں کرایاجاسکتا۔