• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار میں اہل تشیع واہلسنت پرامن رہیں‘ اطہر خان ہزارہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ہزارہ سیاسی کارکنان کے اطہر خان ہزارہ نےپارا چنار میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کردار ادا کرے،یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے پارا چنار میں انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا جس میں شیر خوار بچوں اور خواتین سمیت سو سے زائد انسانوں کو انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ، سوال یہ ہے کہ سرکاری نگرانی میں جانے والے قافلے پر حملہ ہوا اور اس میں لوگ کیسے قتل ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی جرگہ میں ہونے والے فیصلوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے خیبر پختوامیں اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ سیاسی کارکنان گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ کی مذمت اور پاراچنار میں اہل تشیع اور اہلسنت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرامن رہیں اور ایک دوسرے کو دست و گریباں کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید