• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان گڈز ٹرک اونرز نے25نومبر کی پہیہ جام کی حمایت کردی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونر ز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی، حاجی عبدالباقی کاکڑ ، سہیل خان کاکڑ، حاجی باری داد کاکڑ، حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی ودیگر عہدیداروں نے مصور خان کاکڑ کی عدم بازیابی پر 25نومبرپیر کو بلوچستان میں پہیہ جام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرزاور عوام معصوم مصور کاکڑ کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لئے آل پارٹیز کمیٹی مرکزی انجمن تاجران (ر) چیمبر آف کامرس اور دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں ، تنظیموں کی جانب سے جاری احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے 25نومبر کوہڑتال کی جائے گی اس دوران کوئٹہ سبی جیکب آباد‘ کوئٹہ تفتان‘ کوئٹہ چمن‘ کوئٹہ قلعہ سیف اللہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ لورالائی رکھنی ڈیرہ غازی خان شاہراہ سمیت دیگر بین الاقوامی بین الاصوبائی اور دیگر شاہراہوں پر پہیہ جام ہو گی مسافر مشکلات سے بچنےکیلئے سفر سے گریز کریں۔
کوئٹہ سے مزید