• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل اے کے ارکان ووٹ ضرور استعمال کریں ،یکجہتی پینل

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن یکجہتی پینل کے صدارتی امیدوار پروفیسر ڈاکٹر سید جمیل آغا اور دیگرعہدیداروں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں یکجہتی پینل کے انتخابی دوروں کو بلوچستان کے تعلیمی سفر کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ انتخابات کے حوالے سے کالج اساتذہ کے ساتھ یکجہتی پینل کے منشور پر گفتگو جہاں وقت کی ضرورت رہی وہیں باہمی گفت و شنید سے بلوچستان میں تعلیم و تربیت کے حوالے سے نئے امکانات روشن ہوتے نظر آئے۔ مرکزی نائب صدر کے امیدوار پروفیسر حضرت علی کاکڑ نے کوئٹہ کے مختلف گرلز اور بوائز کالجز کے انتخابی دوروں کے موقع پر کہا کہ بی پی ایل اے ایک فلاحی اور اساتذہ کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جس کے پلیٹ فارم سے اساتذہ کو درپیش مشکلات اور پیش مسائل کے قانونی اور جمہوری حل کے لیے برادری کے منتخب نمائندے خدمات سر انجام دیتے ہیں لہذا اس پلیٹ فارم سے باصلاحیت اور نادر صلاحیتوں کے حامل نمائندوں کو منتخب کرنے میں بقا اور ترقی کی ضمانت پوشیدہ ہے۔ انہوں نےاساتذہ سے اپیل کی کہ یکجہتی پینل کی نامزد کابینہ کو کامیاب بنائیں ۔ مرکزی جنرل سیکریٹری پروفیسر جلیل سرپرہ نے کہا کہ بلوچستان کی تعلیم و ترقی اور علم کی روشنی پھیلانے میں خواتین کالج اساتذہ برابری کی سطح پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں جس کا معاشرے کے تمام طبقات کو اعتراف کرنا ہوگا۔ خواتین کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے یکجہتی پینل کے پاس مشاورت اور معاونت کے لیے نا صرف تیکنیکی طور پر بلکہ معزز خواتین اساتذہ کی شکل میں افرادی قوت بھی موجود ہے۔انہوں نے بی پی ایل اے کے تمام ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ ضروراستعمال کریں اور اس جمہوری عمل کا حصہ بنیں۔
کوئٹہ سے مزید