کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرشفقت علی کی خصوصی ہدایات پر کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن نے 132KVکپوتو گرڈسٹیشن کی تکمیل کاکام مکمل کرکے فعال کردیاگیا۔ صارفین کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے کیسکونے یہ منصوبہ فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل کرلیا ہے جس پر976ملین روپے لاگت آئی ہے۔اس منصوبہ کی تکمیل میں نئے گرڈاسٹیشن کی تعمیر اور20/26ایم وی اے کاایک پاورٹرانسفارمرکی تنصیب کے علاوہ 18کلومیٹرطویل ڈبل سرکٹ 132Kvٹرانسمیشن لائن بچھانے کاکام شامل ہیں۔یہ منصوبہ کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن کے انجینئرزاور فنی عملہ پرمشتمل ٹیم نے مارچ 2021میں شروع کرکے نومبر2024میں مکمل کیاگیاہے اور گزشتہ روز مذکورہ گرڈاسٹیشن کو انرجائز کرکے آپریشنل کردیاگیاہے جس کے بعد کپوتو گرڈ سے منسلک فیڈروں کے صارفین کو فائدہ ہوگا۔