• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ برقرار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مہنگائی کے عفریت پر قابو نہ پایا جاسکا، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ برقرار، مارکیٹ سروے کے مطابق جمعہ کے روز سبزیوں میں کد و کلو160روپے کلو ،شملہ مرچ220،ٹماٹر 140 ، پھول گوبھی 160 بند گھوبھی 150،کھیرا 160 روپے ، لال آلو 120روپے فی کلو،سفید فی کلو 80 روپے، بینگن80روپےفی کلو تک فروخت ہوئی جبکہ پالک بنڈل50روپے تک فروخت کی گئی اسی طرح 5 کلو پیاز 700روپے فروخت کئے گئے اور ایک پاؤ لیموں 100روپے تک فروخت ہوا ۔
کوئٹہ سے مزید