کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نساانسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ آرٹس کا شمار صوبے کے انتہائی بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے ،جہاں نہ صرف تعلیم بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں کے بھی طالبات کو مواقع فراہم کئے جاتے ہیں ،ہمارا عزم ہے کہ بچیوں کو تعلیم کے ساتھ مختلف ہنر اور انکی بہترین تربیت بھی کی جائے یہ باتیں نساانسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ آرٹس کے رجسٹرار عروا جاوید،ڈپٹی ڈائریکٹرنورین اجمل ،پاکستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی نائب صدر ثمن بخاری،وومن تھنک ٹینک کی صدر فاریہ فاروق و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں مقررین نے کہا کہ طالبات کو ہر میدان میں باصلاحیت بنانا ضروری ہے ،تعلیم صرف درسی کتب اور لیکچرز تک محدود نہیں ،بلکہ غیر نصابی سرگرمیاں بھی اس کاحصہ ہوتی ہیں، جن سےطالبات کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی نشوونما ہو تی ہے بلوچستان کی طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں محض ان کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے،نصابی سرگرمیوں کےساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے بھی طلبا طالبات کی بہتر نشونما ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹس میں غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے رہنمائی کی صفات، بلند کرداراور مضبوط اخلاق جیسی صفاتیں پیدا ہوتی ہیں دوسری جانب پاکستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی نائب صدر ثمن بخاری،وومن تھنک ٹینک کی صدر فاریہ فاروق نے کہا کہ نساانسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ آرٹس کا شمار صوبے کے انتہائی بہترین تعلیمی ادارے میں ہوتا ہے یہاں خواتین کے لئے بیوٹی پارلر،جیم،کوکنگ کلاسز،کمپیوٹر کورسز سمیت مختلف کلاسز دی جاتی ہیں اور سب سے اہم لائبریری بھی ہے جہاں کوئی بھی آکر تعلیم حاصل کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ نسا نے جدید طرچ تعلیم کے ماڈل کو اپنا یا ہے۔