کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو ریجنل ٹیکس آفسکا نادہندہ ہوٹلز و شادی ہالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز، فہرستیں مرتب، ریکوری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل ،ذمہ دار ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ نے نادہندہ ہوٹل وشدی ہالز کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں نادہندہ ہوٹلز اورشادی ہالز کی فہرستیں مرتب کرلی ہیں جنہیں انکم ٹیکس آرڈیننس2002کے سیکشن114(4) کے تحت نوٹسز بھی جاری کئے جارہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کا ہدف یقینی بنانے کیلئے مختلف ریکوری ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو نادہندہ شادی ہالوں اور ہوٹلز سے ٹیکس وصول کرینگی ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کا ہدف یقینی بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائینگے اس ضمن میں نادہندہ ہوٹلز وشادی ہالوں کا ریکارڈ بھی چیک کیاجائےگا دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا کہ اکثر شادی ہالز ہوٹلز کی جانب سے کسٹمرز سے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کرلی جاتی ہےج تاہم یہ رقم قومی خزانہ میں جمع نہیں کروائی جاتی۔