کوئٹہ(پ ر) بی ایس اوپجار کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے مسائل بلوچستان میں سنگین شکل اختیار کرتے جارہے ہیں بلوچستان میں آپریشن کا اعلان ریاستی غلطیوں کا تسلسل ہےصوبے میں آپریشن غیر اعلانیہ تو پہلے سے چل رہا ہے جس کی مثال نوجوانوں کو گھروں، ہاسٹلز سے چھاپہ مار کر غالب کرنا ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنا کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ریاست اور فارم 47 کی مسلط سرکار نے اس کا باقاعدہ اعلان کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ بھی بلوچستان میں ظلم و جبر میں ماضی کی طرح اس بار بھی حصہ ڈالیں گے۔